دھوکے سے غیر ملکی کا بل جمع کرالیا
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
ریاض .... ایک سعودی خاتون نے شکوہ کیا ہے کہ ایک مواصلاتی کمپنی نے مقیم غیر ملکی کا موبائل بل زبردستی اس سے جمع کرالیا۔ کمپنی نے بل بھیج کر جمع کرنے کی ہدایت کی۔ ادا کرنے پر پتہ چلا کہ یہ بل اسکا اپنا نہیں بلکہ مقیم غیر ملکی کا تھا۔خاتون نے 900پر رابطہ کیاتھا۔ ملازم نے بتایا کہ تمہارے ذمہ 10برس پرانا لینڈ لائن کا ایک بل ہے، 900ریال ہے ،اسے جمع کرانے پر ہی سروس بحال ہوگی۔ خاتون کاکہنا تھا کہ میں نے بل جمع کرانے سے قبل مواصلاتی کمپنی کے اہلکار سے دریافت کیا کہ آپ نے جو نمبر اور اسے جمع کرنے کا جو اکاﺅنٹ نمبر دیا ہے کیا وہ درست ہے؟ اس نے اثبات میں جواب دیا۔ بل ادا کرنے پر چھان بین کی تو پتہ چلا کہ لینڈ لائن نمبر کسی غیر ملکی کا تھا، میرا نہیں۔ شکایت کرنے پر اہلکار نے یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ مدیر اس مسئلے کو حل کرانے کیلئے آپ سے رابطہ کریگا۔