ریاض.... مملکت کی تاریخ میں خواتین کو پہلی بار فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت ملنے پر جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بڑی تعداد میں خواتین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پہنچیں ۔ دوسرا میچ ہفتے کی شام ریا ض کے شاہ فہد بین الاقوامی اسٹیڈیم میں ہوا جہاں بھی بڑی تعداد میں خواتین موجود رہیں ۔ انتظامیہ میں خواتین کےلئے بہترین انتظامات کئے تھے ۔ واک تھرو گیٹ پر بھی خواتین اہلکار وں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ ٹکٹ حاصل کرنے کےلئے خواتین کے لئے علیحدہ کاﺅنٹرز قائم کئے گئے ۔ اس ضمن میں شائقین کا کہنا تھا کہ انہیں اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔