نیویارک..... سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک چور پکڑا گیا ہے جسے دنیا کا احمق ترین او ر سب سے غبی چور قرار دیا جارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص مسلح ڈکیتی کی نیت سے یہاں ایک دکان میں داخل ہواتو کاﺅنٹر پر بیٹھی خاتون سیلزمین نے صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی دکان میں کاﺅنٹر کے قریب موجود ایک فیملی کے بچے کو پکڑا ور بیحد خاموشی سے اسے دکان سے نکلنے کو کہا اور پھر اسکے ساتھ ہی باہر نکل گئی اور کوئی وقت ضائع کئے بغیر دکان کو باہر سے تالا لگادیا۔ چور کو جب سیلز گرلز کی چالاکی کا علم ہوا تو وہ غصے سے پاگل ہوگیا اور چلا چلا کر اپنی مدد کو پکارنے لگا۔ اس نے نہ صرف دکان کے دروازے پر بار بار پیر مارے بلکہ آتشیں اسلحہ سے دکان کے تالے پر فائرنگ بھی کی مگر قبل اس کے وہ دکان سے باہر آتا پولیس آگئی اور اسے گرفتا رکرلیا۔ سیلز گرل کی اس چالاکی کی خبر او روڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے اور لوگ خاتون کی حاضر دماغی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ پولیس نے بھی خاتون سیلز مین کی تعریف کی ہے اور عین ممکن ہے کہ اسکے لئے انعام کا اعلان ہو۔