23 جنوری سے سردی کی شدید لہر کا امکان
ریاض.... ماہر موسمیات حسن کرانی نے واضح کیا ہے کہ 23 جنوری منگل کو انتہائی شدید طویل اور خطرناک سردی کی لہر شروع ہوگی۔ یہ مملکت کے شمال مغربی علاقوں سے سفر کا آغاز کرے گی۔ مملکت کے تمام علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔ بدھ ، جمعرات اور جمعہ کو شمالی علاقہ جات، جمعہ کو مغربی ، ہفتہ کو وسطی اور مشرقی علاقوں تک پھیل جائے گی۔ اتوار کو قدرے حرارت پیدا ہوگی اور پیر کو جنوب کا رخ کرے گی۔