Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کیلئے اسلحہ کی اسمگلنگ روکیں گے، برطانیہ

ریاض ...برطانوی وزیر برائے عالمی فروغ نے یقین دلایا ہے کہ برطانیہ یمن کے لئے اسلحہ کی اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب سے بھرپور تعاون کریگا۔ برطانیہ کو اس حوالے سے سعودی عرب کی تشویش کا پورا احساس ہے۔ انہوں نے اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ سعودی عرب یمن میں انسانی خدمات کا دائرہ پھیلا رہا ہے۔ تمام فریقوں کو انسانی امداد کی مسلسل ترسیل کا اہتمام کرنا ہوگا۔
 

شیئر: