کب دانتوں کو برش نہ کریں ؟
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
کھانے کے بعد دانتوں کو برش کرنا دانتوں کی صحت کے لیے بے حد اہم ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں کھانے کے فوراً بعد برش نہیں کرنا چاہیے ورنہ دانتوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔اکیڈمی آف جنرل ڈینٹیسٹری کے مطابق آپ ترش پھل ، سافٹ ڈرنگ ، ٹماٹر اور سوڈا کھانے کے فوراً بعد برش نہ کریں ۔ یہ اشیاء دانتوں کے اوپر کی سفید ، چمکدار سطح کو نرم کر دیتی ہیں ۔ برش کرنے کے نتیجے میں یہ حفاظتی تہہ دانتوں سے ہٹنا شروع ہوجاتی ہیں ۔ اس سے دانتوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔