Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں پہلی لیڈیز لانڈری شروع

جدہ ۔۔۔۔سعودی خاتون اسرار الشریف نے جدہ میں پہلی انٹر نیشنل لیڈیز لانڈری قائم کردی۔اسرار نے ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے فرانس کا سفر کیا تھا۔ المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اسرار نے بتایا کہ اس نے جدہ کے ایک معروف مول میں پہلی لیڈیز لانڈری قائم کردی ہے۔ اس میں کام کرنیوالی سبھی سعودی خواتین ہیں۔ فرانس کا سفر کرتے وقت اس کے گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ مملکت میں پہلی لیڈیز لانڈری قائم کرنیوالی خاتون بن جائیگی۔ فرانس میں اس کا نظام بہت اچھا ہے۔ اس نے فرنچائز لیکر ہی لانڈری کھولی ہے۔

شیئر: