Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#انڈر_ 19 _ ورلڈ کپ

انڈر 19ورلڈ کپ میں ہند کے ہاتھوں پاکستان کی ہار منگل کو سوشل میڈیا پر بھی نظر آئی۔ ہر ایک کرکٹ لورز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مارٹن کوبلر ٹویٹ کرتے ہیں کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ اگر آپ ہارتے نہیںتو آپ کی آزمائش نہیں ہوتی اور پھر آپ کے کھیل میں نکھار بھی نہیں آسکتا۔ مجھے دونوں ٹیموں کے اسپورٹس مین کے جذبے کو دیکھ کر مسرت ہوئی۔
رضا مہدی کہتے ہیں کہ انڈر19کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جو اچھا لگا۔
کرک کریزی کا کہناتھا کہ پاکستان اور ہند ایک دوسرے کے دشمن نہیں بلکہ مخالف ہیں۔
فضیلہ صبا ٹویٹ کرتی ہیں کہ ہند کو مبارکباد ، آپ ہم سے زیادہ اچھی کرکٹ کھیلے لیکن جیسا کہ راہول دراوڑ نے کہا ہے کہ ہار ہو یا جیت لیکن اصل بات یہ ہے کہ نوجوانوں کو پاک و ہند کا میچ دیکھنے کو ملا۔ مجھے امید ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے اور آئندہ اچھا کھیلیں گے۔ 
ڈاکٹر گل نے ٹویٹ کیا کہ پاک ٹیم شبھمان گل کے خلاف کھیل رہی اور اسکا ٹارگٹ102رنز ہے۔
کومل شاہد تحریر کرتی ہیں کہ میرا ہمسایہ بھی انڈر 19کھیلا ہے وہ میرے لئے اب بھی بچہ ہی ہے۔ 
جان رائے کہتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم کو انڈر 19کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد۔ اسکا کریڈٹ راہول دراوڑ کو جاتا ہے۔ وہ ایسے کرکٹر رہے ہیں جسکا کرکٹ میں خوب دماغ چلتا ہے۔
ساحل سبھروال ٹویٹ کرتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ پائی گئی۔
بینش نے صبح میچ شروع ہونے کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ جب ہند ہارنے لگے تو مجھے جگادینا
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: