ریاض .... ریجنل بلدیہ نے صفائی مہم کے تحت متعدد مقامات پر فروخت کی جانے والی مضر صحت سبزیاں اور اشیائے خورونوش تلف کر دیں ۔ سبق نیوز کے مطابق بلدیہ کی جانب سے جاری مہم کے دوران پھل اور سبزیوں کے 12 خوانچے ضبط کئے گئے جہاں فروخت کی جانے والی سبزی مضر صحت اور گندے پانی سے دھو کر انہیں انتہائی غیر مناسب طریقے سے ذخیرہ کیا گیا تھا ۔ بلدیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی شہری کی جانب سے ہنگامی نمبر پر اطلاع دی گئی تھی کہ غیر ملکیوں نے علاقے کو سبزی منڈی بنا دیا ہے جو مضر صحت پانی سے سبزیوں اور فروٹ کو دھوکر انہیں فروخت کرتے ہیں ۔ اطلاع ملنے پر بلدیہ کی ٹیموں نے متعدد مقامات پر چھاپا مارا اور وہاں ذخیر ہ کی جانے والی سبزیاں اور اشیائے خورونوش ضبط کر کے تلف کردیں ۔ واضح رہے کارکنوں نے اپنی رہائشی کے باہر پھلوں اور سبزیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رکھا ہوا تھا ۔