Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی صحراءمیں 2داعشی گرفتار

ریاض .... اردنی پولیس نے داعش تنظیم سے منسلک ایک سعودی اور دوسرے مراکشی نوجوان کو صحرا ءسے گرفتار کرلیا۔ اردنی پولیس نے گرفتاری کے واقعہ کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مراکش اور سعودی عرب کے نوجوانوں نے گرفتاری کے سلسلے میں کوئی مزاحمت نہیں کی۔ ایک سیکیورٹی اہلکار نے ان سے قومیت کے بارے میں سوالات کئے تھے جس پر ایک نے بتایا کہ اسکا تعلق جنوبی سعودی عرب سے ہے۔ دوسرے نے کہا کہ وہ مراکشی ہے اور داعش تنظیم سے منسلک ہے۔ دونوں نے کہا کہ وہ پولیس والوں کو تمام سوالات کے جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
 

شیئر: