Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کٹھ پتلی سربراہ نہیں بن سکتا،فاروق ستار

کراچی...ایم کیو ایم  پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی سربراہ نہیں بن سکتا۔ بااختیار سربراہ بننا چاہتا ہوں۔اب کارکنان سے رائے لوں گا۔ ہنگامی پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کا علیحدہ اجلاس کرنے والے اراکین کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔علیحدہ اجلاس میں شریک اراکین آئندہ اجلاس تک معطل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس غیر آئینی تھاجبکہ میڈیا سے گفتگو بھی پارٹی کے طریقہ کار کے خلاف تھی۔ جب اجلاس اور پریس کانفرنس خلاف قانون تھے تو اجلاس میں کیا گیا فیصلہ بھی غیر آ ئینی تھا۔ دھو کہ دے کر میرے نام سے لوگوں کو بہادرآباد بلایا گیا۔ کنوینر اور سربراہ کے بغیر اجلاس کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزمائش ہے یا سازش وثوق سے نہیں کہہ سکتا۔فاروق ستار نے کہا کہ کل کل چک چک ختم ہونی چاہیے۔ اب بلیک میل نہیں ہونا چاہتا ۔میری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ میری حکمت اور پارٹی کی ضرورت کو سمجھا جائے۔ انہوں نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔ نسرین جلیل، امین الحق، فروغ نسیم اور کامران ٹیسوری شامل ہیں۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں اختلافات سامنے آئے۔رابطہ کمیٹی نے علیحدہ اجلاس کے بعد کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ینر کے عہدے سے ہٹانے اور انہیں 6 ماہ کے لئے معطل کرنے اعلان کیا تھا۔

شیئر: