Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ کاحج و عمرہ انتظامات کا جائزہ

جدہ .... مکہ مکرمہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے موسم حج و عمرہ کے لئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اجلاس میں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بنتن اور ڈپٹی منسٹر حج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط بھی موجود تھے ۔ وزیر حج نے ڈپٹی گورنر کو عمرہ موسم ( ماہ رمضان المبارک ) اور حج کے لئے کی جانے والی تیاریوں اور حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر نے ضیوف الرحمان کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی ۔ وزیر حج نے عازمین حج کی خدمت کےلئے مرتب کی جانے والی حکمت عملی کی بھی وضاحت کی ۔

شیئر: