داعش سے تعلق رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر سعودی کو 12 برس قید
ریاض.... فوجداری عدالت نے دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق ثابت ہونے پر سعودی کو 12برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ سبق نیوز کے مطابق عدالت کے ابتدائی فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجرم گمراہ کن خیالات کا مالک تھا جو اسلامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا مرتکب تھا۔ مشہور زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش کا فعال رکن تھا جس نے خود کش دھماکہ کرنے والے کو پناہ دی ۔ عدالتی کارروائی کے دوران ملز م پر عائد کی جانے والی فرد جرم میں مزید کہا گیا تھا کہ اس نے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے انہیں جملہ سہولتیں فراہم کیںجس کی وجہ سے دہشتگردوں نے خودکش دھماکے کئے جن میں دسیوں معصوم افراد جاں بحق ہوئے۔