Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران اور اسرائیل دہشتگردی کی سرپرستی کررہے ہیں، المعلمی

نیویارک ..... اقوام متحدہ میں متعین سعودی مندوب عبدااللہ المعلمی نے واضح کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل دنیا بھر میں دہشتگردی کی سرپرستی کررہے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل کے سامنے سعودی عرب کا موقف پیش کررہے تھے۔ المعلمی نے ایرانی سفیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایرانی نظام اپنے یہاں آباد اقلیتوں ، مختلف قومیتوں اور فرقوں کے خلاف انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ ایران میں سنی مسلمان اور العواز کے عرب جبرکا شکار ہیں۔ ایران فرقہ وارانہ بنیادوں پر انسانی حقوق پامال کررہا ہے اپنے جرائم پر مسلسل پردہ ڈالے ہوئے ہے۔ایرانی حکمراں الاحواز کے مسلمانوں کے خلاف مجرمانہ خفیہ اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی مندوب کسی کو نصیحت کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔ ایران کی کیا تاریخ ہے۔ پہلے اسے پڑھے اور پھر کسی اور کی بابت گفتگو کرے۔ ایران حزب اللہ کی پشت پناہی کررہا ہے اور یہ وہ جماعت ہے جس نے پوری دنیا میں دہشتگرد مچا رکھی ہے۔

شیئر: