Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ہر جمعہ کو روٹی مفت“

تبوک.... تبوک کے نوجوان سعودی حسن المشایخ نے پورے علاقے میں اپنی خصوصی پیشکش کی بدولت شہرت حاصل کرلی۔ المشایخ نے 3برس قبل اعلان کیا تھا کہ ”ہر جمعہ کو روٹی مفت“ ملے گی۔ اسکا بقالہ تبوک کے قدیم اور مشہور ترین محلے سلطانہ میں واقع ہے۔ سبق کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبوک کے کونے کونے سے لوگ سامان خریدنے کیلئے جمعہ کو حسن کے بقالے کا رخ کرتے ہیں۔ المشایخ کا کہناہے کہ میں نے اپنی اولاد کو بھی کار خیر کا درس دیا ہے۔ انہیں میں نے اچھے کا م کا نمونہ پیش کردیا ہے۔ مجھے یقین تھا کہ صدقہ کرنے سے دولت کم نہیں ہوتی۔ جمعہ کے دن مفت روٹی پیش کرنے سے میری دولت کم نہیں بلکہ بڑھی ہے۔ کسی پر کوئی پابندی نہیں ہوتی کہ وہ کتنی روٹی لے سکتا ہے اور کتنی نہیں۔ تقریباً 700سے 900 تک روٹی کی تھیلیاں جمعہ کے روز صارفین برضا و رغبت لے جاتے ہیں۔ المشایخ کی عمر 40برس ہے۔ جمعہ کے دن اسکے بیٹے محمد اور ایاد جن کی عمریں 17اور 18برس ہیں بقا لے پر ضرور رہتے ہیں۔
 
 

شیئر: