Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں اسلحے کی حمایت کرنے والی لابی سے تعاون ختم کرنے کا اعلان

فلوریڈا .... امریکی ریاست فلوریڈا میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کے بعد متعدد بین الاقوامی کاروباری ادارے اسلحے سازی کی حمایت کرنے والے امریکہ کے سب سے بڑے اور با اثر ادارے ’این آر اے‘ کے ساتھ اپنا تعاون ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان میں انشورنس اور سکیورٹی کمپنیوں کے علاوہ گاڑیاں کرائے پر دینے والے متعدد گروپس بھی شامل ہیں۔ اس طرح اب این آر اے یا اس کے ملازمین کو ان اداروں کی جانب سے رعایت دیے جانے کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعہ میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: