شہباز شریف ن لیگ کے قائم مقام صدر ،نواز شریف تاحیات قائد
لاہور..مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہبازشریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر اور نوازشریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دے دی۔ نوازشریف نے پارٹی صدارت کے لئے شہبازشریف کانام تجویزکیا۔ (ن) لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اجلاس کے بعد باضابطہ اعلان کیا۔ شہبازشریف کوپارٹی کامستقل صدربنا نے کی منظوری جنرل کونسل اجلاس میں دی جائیگی۔جنرل کونسل کا اجلاس 45دن کے اندربلایاجائیگا۔مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں ہوا ۔سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان، مریم نواز اور دیگر مرکزی رہنما شریک ہوئے۔