Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں خود کش دھماکہ،4ایف سی اہلکار جاں بحق

ِ کوئٹہ ..کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار خونی تالاب میں ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب خودکش حملے میں 4ایف سی اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے ساتھ ہی شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ،2پولیس اہلکار جاں بحق

شیئر: