Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں قدیم مکہ روڈ پر تعمیر ہونیوالے انڈر پاس کا افتتاح

    جدہ - - - - بلدیہ نے پرانے مکہ روڈ پر تعمیر ہونے  انڈر پاس کا افتتاح کر دیا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق انڈر پاس 550 میٹر طویل ہے جس کے افتتاح سے ٹریفک ازدحام پر کافی حد تک قابوپایا جاسکے گا ۔ انڈر پاس قدیم مکہ روڈ  اور پرنس ماجد شاہراہ کی کراسنگ پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ انڈر پاس کے افتتاح کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے زیر تعمیر رہنے والا انڈر پاس بالاخر کھول دیا گیا جس سے کافی سہولت ہو گی ۔ زیر تعمیر عرصے کے دوران ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی تھی ۔ شہر کے مشرقی علاقے سے مغربی سمت جانے والوں کو کافی سہولت ہو جائے گی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -موبائل کی خلاف ورزی پر خود کارسسٹم کے تحت چالان آج سے شروع

شیئر: