Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں،فوجی ترجمان

 راولپنڈ ی... ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ۔ پاکستان میں اب کسی دہشت گرد گروپ کا وجوو نہیں۔ تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں۔ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپس کیخلاف کارروائی کی ۔ خلیجی اخبار کو خصوصی انٹرویو میں فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ موثر فوجی حکمت عملی اور آپریشن کے ذریعے پاک سر زمین کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پاک کیا گیا۔ حقانی نیٹ ورک سمیت سکی دہشت گرد گروپ کو نہیں بخشا۔ انٹیلی جنس بنیادوں پر کئے جانے والے آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جار ی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔ 75 ہزارپاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ 123 بلین ڈالر کا بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لئے پاک،افعان بارڈر پر باڑ لگا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے اضافی چوکیا ں قائم کی ہیں۔ افغان سرحد پر خطرات کے باعث دستے تعینات رہیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاک وہند کے درمیان پر امن تعلقات کے لئے تمام تنازعات کا حل ضروری ہے۔ دونوں جوہری طاقت ہیں بنیادی مسئلہ کشمیر ہے ۔ اس کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سعودی عرب بھیجا گیا پاک فوج کا دستہ مملکت سے باہر تعینات نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:قبائلی عوام کے دکھوں کا ازالہ کرینگے،جنرل باجوہ

شیئر: