حوثیوں کا اقدام مجرمانہ ذہن کی عکاسی کرتا ہے، علماء
ریاض: سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ نے سعودی عرب کو میزائل نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کایہ اقدام ان کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
عالمی برادری کو چاہئے کہ اب ایران کی پشت پناہی پر مزید خاموشی اختیار نہ کرے ۔ علماءنے سعودی عرب کا دفاع کرنے والے ادارے پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے کہا ہے کہ حوثی باغیوں اور سعودی عرب کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کرنے والوں کے سامنے ہماری افواج دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے۔