مملکت کی آدھی آبادی خواتین کی ہے، برابر حقوق دیں گے، ولی عہد
کیلیفورنیا: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے دی اٹلانٹک میگزین انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں مرد اور خواتین میں کوئی فرق نہیں۔ مملکت کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے جہاں انہیں مساویانہ حقوق دیئے جاتے ہیں۔ آدھی آبادی ہونے کی وجہ سے میں ان کی مدد کرتا ہوں۔ سعودی عرب میں مرد وخواتین کو برابر تنخواہ دی جاتی ہے۔
نجی شعبے میں بھی یہ قانون نافذ کرنے کی ہدایت کریں گے۔ ہم شہریوں میں تفریق نہیں کرنا چاہتے۔ 1979ءسے سعودی عرب میں خواتین کے ولی کا قانون نہیں تھا۔ خواتین ولی امر کے بغیر سفر کرسکتی تھیں اگر ان کے حفاظت کی ضمانتیں میسر ہوںمگر اب ایسا نہیں ۔ یہ قانون ہم یکسر ختم نہیں کرسکتے کیونکہ آج بھی ایسے خاندان موجود ہیں جو اپنی خواتین کو زیادہ آزادی نہیں دیتے ۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں