Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوابوں کی دنیا کی تعمیر نہیں کرتے، ولی عہد

لاس اینجلس: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اب تک اپنی 10فیصد صلاحتیں استعمال کی ہیں۔ ہم اپنے مضبوط پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبے بنارہے ہیں۔ ہم دوسروں کی تقلید نہیں کرتے۔ ہم خوابوں کی دنیا تعمیر نہیں کرنا چاہتے بلکہ حقائق کو مدنظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔سعودی عرب کے پاس طاقتور ترین فوج ہے جو ہر طرح کے اسلحہ سے لیس ہے۔
مزید پڑھیں:مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر اسرائیل سے تعلقات نہیں ہوں گے، ولی عہد
سعودی شہری سالانہ 230بلین ڈالر بیرون ملک خرچ کردیتے ہیں۔ اگر ہم یوں ہی خاموش رہے تو یہ رقم 2030ءتک 300یا 400بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ہماری ہدف یہ ہے کہ بیرون ملک خرچ کی جانے والی آدھی رقم اندرون ملک خرچ کی جائے۔ اس کے لئے ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: