Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : چوری کی وارداتیں کرنےوالا 5 رکنی ایشیائی گروہ گرفتار

ریاض.... پولیس نے چوری کی وارداتیں کرنے والے 5 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے بریدہ میں موبائل شوروم میں نقب لگا کربڑی تعداد میں موبائل چرائے تھے ۔ ملزمان کے بارے میں سوشل میڈیاکافی سرگرم تھا ۔ قصیم ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بریدہ کے موبائل فون شوروم میں ہونے والی واردات کی رپورٹ درج ہونے پر نامعلوم ملزمان کی گرفتار ی کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ۔ واردات میں نامعلو م ملزمان نے بریدہ میں موبائل فون شوروم میں نقب لگا کر وہاں سے ایک لاکھ ریال کے قریب موبائل فون اور دیگر سامان چرایا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس اہلکاروں نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی بالاخر پولیس پارٹی ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ۔ ملزمان کو انکے ایک ساتھی کی نشاندہی پر ریاض سے گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گروہ 5 افراد پر مشتمل ہے جن کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں ۔ گروہ کے قبضے سے 100مسروقہ موبائل فون برآمدہوئے۔ گروہ کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں محکمہ تحقیقات و استغاثہ کے سپر د کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ 

شیئر: