ریاض.... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے واضح کیا ہے کہ 29 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے عرب اتحاد کے اقدام کی قانونی حیثیت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ انہوں نے اتوار کو عرب لیگ کے سیکریٹر ی جنرل ابو الغیط کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر کا مسئلہ عرب سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر جان بوجھ کر نہیں رکھا گیا۔ الجبیر نے کہا کہ امن کا قیام عربوں کا اسٹراٹیجک فیصلہ ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ فرانسیسی صدر نے عرب سربراہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں عرب دنیا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عرب قائدین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تجویز پر مستقبل میں ثقافتی عرب سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ 2019ءکے دوران عرب اقتصادی سربراہ کانفرنس کا میزبان بیروت ہوگا۔