Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف نااہلی کیس،دبئی کی کمپنی کا خط پیش

اسلام آباد... اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق کیس میں خواجہ آصف کی طرف سے دبئی کی کمپنی کا خط جمع کرا دیا گیا ۔ دبئی کی انٹرنیشنل مکینکل اینڈ الیکٹرانکل کمپنی کے خط میں کہا گیا کہ کمپنی کا نمائندہ خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط پر پاکستان کی عدالت میں گواہی دے سکتا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کے ساتھ کنسلٹیشن معاہدہ کے تحت فل ٹائم کمپنی میں ان کی موجودگی ضروری نہیں ۔ان کی خدمات بطور لیگل ایڈوائزر لی گئی ہیں۔ خواجہ آصف سے کسی معاملہ پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران لے لی جاتی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے خط کو اضافی دستاویزات کی صورت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا گیا ۔خواجہ آصف کی نا اہلی کےلئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوچکا ۔ عدالت نے فریقین کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے پیر تک وقت دیا تھا۔ 
مزید پڑھیں:سعد رفیق نے منی ٹریل جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
 

شیئر: