ریاض ...رابطہ عالم اسلامی او رویٹی کن میں مکالمہ بین المذاہب کونسل نے مکالمے کے فروغ کیلئے معاہدہ کرلیا۔ اسکے سربراہ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ اور ویٹی کن میں مکالمہ بین المذاہب کونسل کے سربراہ کیڈینل جان لوئس توران ہونگے۔ معاہدے کے بموجب مذاہب، تہذیبوں اور مختلف نسلوں کے نمائندوں کے درمیان مکالمے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور طے کیا گیا ہے کہ عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان روحانی اور دینی رابطوں کو فروغ دیا جائے۔