Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیو ں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام

جازان.... یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو سہ پہر 4 بجکر 23 منٹ پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب پر دو میزائل داغے تھے دونوں کو ٹھکانے پر پہنچنے سے قبل ہی فضا ءمیں تباہ کردیاگیا۔ میزائلوں کا رخ جازان شہر اور اس کی آبادی کی طرف تھا۔ تباہ شدہ میزائلوں کے ٹکڑے رہائشی محلوں پر آکر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

شیئر: