کوئٹہ میں دہشت گرد ی،5اہلکار جاں بحق،2 حملہ آور ہلاک
کوئٹہ..کوئٹہ میں منگل کی شام دہشت گرد حملو ں میں 7 پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور مارے گئے۔ترجمان کے مطابق 3 خود کش حملہ آورں نے حملہ کیا ۔ میاں غنڈی میں ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں2حملہ آور وں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تیسرے دہشت گرد نے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا ۔ 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔