سعودی STC مہنگی ترین برانڈ فائنانس
ریاض.... انٹرنیشنل برانڈ فائنانس کمپنی نے سعودی STCکو مملکت کا مہنگا ترین تجارتی مارکہ قرار دیدیا۔ 2018ءکے دوارن اسے 25عالمی تجارتی مارکوں پر برتر قرار دیا گیا۔ ایس ٹی سی کی پونجی 6.7ارب ڈالر ہے اور یہ کمپنی سعودی ویژن 2030کے اہداف کی تکمیل میں لگی ہوئی ہے۔ برانڈ فائنانس عالمی کمپنی ہے اس کا صدر دفتر لندن میں ہے۔ 20سے زیادہ ملکوں میں سرگرم ہے۔