جدہ... پرائیویٹائزیشن کے نیشنل سینٹر نے سعودی اور بین الاقوامی 100کمپنیوں کو نجکاری میںحصہ لینے کی پیشکش کردی۔ سینٹر کے چیئرمین ترکی الحقیل نے الاقتصادیہ سے گفتگو میں کہا کہ ایک خصوصی ٹیم نے برطانیہ ، امریکہ، فرانس اور جاپان کا دورہ کرکے سینٹر کے کردار اور اہداف سے متعارف کرایا۔ اسکی بدولت بین الاقوامی سرمایہ کار اور کمپنیاں قومی اقتصاد اور نجکاری والے شعبوں میں زیادہ حصہ لے سکتے ہیں۔