Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی شعبے کے ملازمین کو جرمنی میں رہنے دیا جائے

برلن۔۔۔جرمنی میں گرین پارٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ ایسے تارکین وطن کو، جو نرسنگ اور معمر افراد کی دیکھ بھال کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہوں، انہیںجرمنی میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ گرین پارٹی کے پارلیمانی لیڈر روبرٹ ہابیک کا کہنا تھاکہ ہمیں جرمنی میں نرسوں اور صحت سے متعلق عملے کو مستقل رہائشی اجازت دینے کی ضرورت ہے اور اس معاملے کو پناہ کے ملکی قوانین میں بھی شامل کیا جانا چاہیے۔دوسری جانب جرمنی میں ایسے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جو نرسنگ کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے زیر تربیت ہیں ۔
 

شیئر: