پاکستان نژاد ساجد جاوید پہلے مسلمان برطانوی وزیر داخلہ
لندن...پاکستان نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا ۔ مستعفی وزیر داخلہ امبررڈ کی جگہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ سابق وزیر داخلہ امبر رڈ نے اپنے استعفے میں کہاکہ انجانے میں اراکین پارلیمان کو امیگریشن کے اہداف کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر کے گمراہ کیا۔برطانوی وزیر اعظم نے استعفی منظور کرلیا۔ ساجد جاوید کو وزیر داخلہ مقرر کرنے کے علاوہ شمالی آئر لینڈ کے سابق سیکریٹری جیمز بروکن شائر کی کابینہ میں کمیو نیٹیز، مقامی حکومت اور ہاوسنگ کے بطور سیکریٹری واپسی کا بھی اعلان کیا۔ ساجد جاویدبرطانوی وزیرداخلہ کے عہدے پر فائز ہونے پہلے مسلمان ہیں۔ ان کے والدین پاکستان کے علاقے ساہیوال 1960 کو برطانیہ میں آئے تھے۔ابتدا میں ڈرائیونگ کر کے گزر بسر کی۔ ساجد جاوید برطانیہ میں پیدا ہوئے اور یہیں تعلیم مکمل کی۔ سیاست میں حصہ لینے سے قبل بینکر تھے۔