زائرین کی سلامتی کیلئے اضافی انتظامات
ریاض۔۔۔۔سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین کے زائرین کی سلامتی کیلئے اضافی انتظامات کریں۔محکمہ شہری دفاع سے کہا گیا ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصو صی تدابیر کا بندوبست کرے۔محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان العمرونے بتایا کہ محکمے نے رمضان المبارک کے حوالے سے اسپیشل پروگرام تیار کیا ہے۔ معتمرین اور زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے والے تمام انتظامات مکمل ہیں۔