Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،شاہد خاقان

اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکام کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کو ملک میں بجلی کے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔ رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں:چیلنجز کے باجود ترقی کی طرف بڑھے ،شاہد خاقان

شیئر: