بینکوں پر ڈاکہ ڈالنے والے سرغنہ کا سر قلم
جدہ...سعودی وزارت داخلہ نے 1423ھ سے عدالتوں میں زیر سماعت ڈاکے کے مشہور ترین مقدمے کا باب ہمیشہ کیلئے بند کردیا۔ گروہ کے سرغنہ کو نشان عبرت بنانے کیلئے اسکا سر قلم کردیا گیا۔ 1423ھ میں سعودی فرانسی بینک پر جدہ کے بوادی محلے میں ڈاکہ ڈالا گیا تھا۔ مدینہ روڈ پر الراجحی بینک بھی اسی قسم کے واقعہ سے دوچار ہوا تھا۔ اس وقت ایک عرب شہری اور3سعودیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ سعودی عدالتوں میں طویل ترین مدت تک زیر سماعت رہنے والے مقدمات میں سے ایک ہے۔ 16برس سے زیادہ عرصے سے مقدمہ چل رہا تھا۔