غزہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت
القدس: غزہ میں سیکڑوں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر عالمی تنظیموں اور مختلف ممالک نے سخت مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
غزہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال روکا جائے۔ترکی کی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام سے اسرائیلی فوج کو شہ ملی ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرے۔
اسی طرح اردن نے طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔