5سالہ بچے کے ماچس کے کھیل نے گاؤں کو جلاکر راکھ کردیا
فرخ آباد۔۔۔۔اتر پردیش کے فرخ آباد میں ایک بچے نے کھیل کھیل میں پورے گاؤں کو آگ لگا دی۔ 5سالہ بچہ ماچس کی تیلی جلا کر کھیل رہا تھا کہ اسکے گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گاؤں آگ کے شعلوں میں گھر گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور آگ پر جلد قابو پالیا۔ایس ایچ او پرکاش نے بتایا کہ امرت پور میں تقریباً کچے مکانات میں لوگ رہائش پذیر ہیں ۔ یہاں 5سالہ بچہ ماچس کی تیلیاں جلاکر کھیل رہا تھا اور جلتی ہوئی ماچس کی تیلیاں گھر میں پھینک دیں جس سے پھوس کی بنی جھونپڑی میں آگے لگ گئی جس نے گاؤں کے تقریباً60کچے مکانات کو جلا کر راکھ کردیا۔امدادی ٹیموں نے مکینوں کو قریب کے سرکاری اسکول میں منتقل کیا تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے گاؤں والوں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔