Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلے میں جھولے سے گرکر10سالہ بچی ہلاک

حیدرآباد۔۔۔۔آندھرا پردیش کے اننت پور میں جاری میلے میں نصب دیوہیکل گردشی جھولے کی ٹرالی کا بولٹ اچانک کھل گیا اور اس میں بیٹھی ہوئی10سالہ بچی امریتا زمین پر آگری جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔بچی کی موت کے بعد میلے میں بھگدڑ مچ گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اننت پور کے جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دیوہیکل جھولے میں نصب ٹرالیوں کے نٹ بولٹ ڈھیلے نظر آرہے تھے جس کی بابت جھولا آپریٹر کو باخبر کیا گیالیکن اس کی اصلاح و مرمت کئے بغیر جھولاچلانے سے حادثہ رونما ہوگیا۔میلے میں آنے والے لوگوں کی بھیڑ طیش میں آگئی اور جھولا آپریٹرپر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے آپریٹر کو حراست میں لیکر اسپتال میں داخل کیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ملک کے نئے وزیر اعظم ،کام دار ، ایماندار اور ذمہ دار ہونگے، کپل سبل

شیئر: