Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عید الفطر

پاکستان میں عید کی سرکاری تعطیلات کے بارے میں جمعہ کو ایک جعلی نوٹیفکیشن نے سرکاری ملازمین میں ہلچل مچا دی۔ یار لوگوں نے اس پر بھی خوب ٹوئٹ کئے۔
شیری سید لکھتی ہیں: 2014ءمیں وفاقی حکومت نے عید تعطیلات کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اُسے ہی کسی نے جاری کردیا اور یوں ہلچل مچی۔
مہوش نعیم لکھتی ہیں: اللہ تعالیٰ اس عید پر بھی اپنی رحمت سے نوازے۔
مہرین زہرہ ملک کا کہنا ہے: کیا فرق پڑتا ہے عید پر چھٹیاں 4دن ہوں یا 5دن۔ کوئی خاص فرق نہیں۔
ایسا م ثانی لکھتے ہیں: عید الفطر اس مرتبہ اختتام ہفتہ ہوگی۔
للی لکھتی ہیں: اگر اب کی مرتبہ عید جمعہ کو ہوئی تو 10محرم بھی جمعہ کو ہوگا۔
خان صاحب کا ٹویٹ ہے: حکومت نے 4دن کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 
تائپی سے ایک تائیوانی کووین جی ٹویٹ کرتے ہیں: عید الفطر کو مسلمانوں کی ثقافت میں اہم دن کی حیثیت حاصل ہے۔ اس دن سارے گھر والے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ تائیوان کے ایک مسلم فرینڈلی شہر میں عید الفطر کی تعطیل کے دن لوگ 17جون کو دان پارک میں جمع ہوکر ہلہ گلہ کرتے ہیں۔
لیلیٰ سلطان کہتی ہیں: عید کی تعطیلات 10دن کی ہونی چاہئے۔رمضان میں میرا جو وزن کم ہوا ہے وہ عید تعطیلات میں برابر ہوجا ئیگا ۔
حاجرہ کہتی ہیں: اس مرتبہ اچھی خاصی عیدی ملنے کی امید ہے۔ میرے اماں ابا کے سوا کوئی عیدی نہیں دیتا،گھر میں ہی رہتی ہوں۔
طارق حق توشر ٹویٹ کرتے ہیں :ابھی سے عید کی شاپنگ مکمل کرلی۔
ہما ملک کہتی ہیں: عید سے پہلے لوگوں کو معاف کرنے کی روایت ڈالیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں آپ کے درجات بلند ہونگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں