Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانہ کعبہ کے سامنے خودسوزی کی وڈیو....حقیقت کیا ہے؟

مکہ مکرمہ ..... سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک زائر خانہ کعبہ کے سامنے خودسوزی کی کوشش کررہا ہے۔ حرم پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح کا نہیں ۔ یہ 7فروری 2017ء کا ہے۔ مسجد الحرام سیکیورٹی فورس کے ترجمان الرائد سامح السلمی نے بتایا کہ 40سالہ سعودی زائر نے اس وقت اپنے کپڑوں پر تیل چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔ جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تھا۔ اس وقت یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ خانہ کعبہ کو نذر آتش کرنا چاہتا تھا۔ یہ اطلاع درست نہیں تھی۔
 

شیئر: