Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می پیڈ 4 اور می میکس 3 کی تفصیلات لیک‎

شیاؤمی کمپنی آئندہ ماہ می میکس 3 اسمارٹ فون اور میں پیڈ 4 متعارف کرانے جا رہی ہے۔ دونوں ڈیوائسز کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں جس کے مطابق می میکس 3 اسمارٹ فون میں 6.99 انچ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر اور 6 جی بی ریم دیا جائیگا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 5500 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔فون میں آئرس اسکینر اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ می پیڈ 4 میں اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر اور 6000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ڈیوائس کا بیک کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہوگا۔ دونوں ڈیوائسز کو جولائی میں متعارف کرادیا جائے گا۔
 

شیئر: