Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اطلاعات نے میڈیا فورم میں ’فومکس‘ کا افتتاح کیا

میڈیا فورم میں 250 سے زائد مقامی اور عالمی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں فیوچر آف میڈیا ایگزیبیشن ( فومکس) کا افتتاح کیا جو مشرق وسطی کی سطح پر سب سے بڑی نمائش تصور کی جاتی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نمائش میں میڈیا انڈسٹری کے حوالے سے جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جائے گا۔
میڈیا فورم تین دن جاری رہے گا جس میں 250 سے زائد مقامی اور عالمی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔
نمائش میں پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کنٹینٹ بنانے اور پروڈکشن لائن کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔ ڈیجیٹل گیمز کے علاوہ مختلف سافٹ ویئرتیار کرنے والے ادارے بھی شرکت کررہے ہیں۔
فورم میں مختلف موضوعات پر 40 سے زائد کانفرنسز اور ورکشاپس بھی ہوں گی جبکہ میڈیا کے مستقبل کے عنوان سے مختلف موضوعات جن میں صحافت اور ڈیٹا ، مصنوعی ذہانت اور پروڈکشن وغیرہ کے بارے میں مذاکراتی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔
سعودی میڈیا فورم کا چوتھا ایڈیشن گذشتہ تین ایڈیشنز میں ملنے والی کامیابیوں کا تسلسل اور فورم کے میڈیا انڈسٹری پر مثبت اثرات میں فعال کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

 

شیئر: