اونروا کا بجٹ خسارہ 446ملین ڈالر تک پہنچ گیا، عالمی عہدیدار
بیروت ..... فلسطینی پناہ گزینوں کے روزگار اور مدد کیلئے قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کے آپریشن ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اونروا کو اس کی سرگرمیو ں سے روک دیا گیا تو عرب دنیا میں انارکی پھیل جائیگی۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے اپیل کی کہ صورتحال کو اتنا زیادہ گمبھیر بنانے سے بچانے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اونروا کا بجٹ خسارہ زیرو ہوچکا ہے۔ گزشتہ برس سے 146ملین ڈالر کا خسارہ چل رہا تھا اب446ملین ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اونروا اپنا کام بند نہیں کریگی اور نہ ہی کسی فریق کو اپنی ذمہ داری تفویض کریگی۔