#بائیکاٹ اتوار 1 جولائی 2018 3:00 پاکستان کے ایک ٹی وی پروگرام میں ایک سیاسی جماعت کے نغمے سنائے جانے پر لوگوں نے بہت برا منایا اور اس مشروب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ عمیر ملک لکھتے ہیں :ا گر ایسا ہے تو یہ قانونی اور اخلاقی طور پر جائز نہیں۔ سیاست سے دور ہی رہنا چاہئے۔ شیر خان کہتے ہیں: ان نغموں میں عمران خان کی پذیرائی کی گئی ہے۔ دیا ملک کہتی ہیں: کیا کوئی یہ نغمہ مجھ سے شیئرکریگا کہ معلوم ہوسکے کہ اس میں کیا کہا گیا ہے۔ عزیز شریف لکھتے ہیں: بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے خود رات میں یہ کولا پی رہے ہونگے اور ساتھ میں سگریٹ کے بھی کش لے رہے ہونگے۔ کاشف رضا کہتے ہیں: آخر اس پروگرام کے ذریعے پاکستان کی سیاست میں مداخلت کیوں کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر فرحان کے ورک کہتے ہیں: پٹواریوں نے اس سلسلے میں ہیش ٹیگ بناکر غلطی کی ہے کیونکہ اسی مشروب کا سی ای او (پاکستان) تو شہباز شریف کا دوست ہے۔ اسد رانا کہتے ہیں :پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کی حمایت کرنے پر اس مشروب کو شرم کرنی چاہئے۔ ملک فرحان پرویز کہتے ہیں: ہم مسلم لیگ (ن) سے محبت کرتے ہیں، جو کوئی حمایت نہیں کریگا اسے مشکل کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اسماءبرجیس کہتی ہیں: برانڈ کو سیاست زدہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہیں غیر جانبدار ہونا چاہئے۔ وقاص نوازخان کا ٹویٹ ہے: اپنی بدترین صورتحال کیلئے بطور قوم ہم خود ذمہ دار ہیں، اسکے لئے دوسروں کو الزام نہ دو۔ فاطمہ مدثر کہتی ہیں: کاش ہم نے یہ بائیکاٹ اسرائیل کو سپورٹ کرنے پرکیا ہوتا۔ ٭٭٭٭٭٭٭ پروگرام نغمے الیکشن بائیکاٹ شیئر: واپس اوپر جائیں