Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# فاروق ستار

ایم کیو ایم کے لیڈر فاروق ستار سے عوام کے سوالات پر ٹویٹر صارفین نے بھی اپنی رائے کا بھرپور اظہار کیا اور اسے کراچی کے سیاست کے لیے اہم موڑ قرار دیا۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
طارق مشتاق نے ٹویٹ کیا : کام کرتے نہیں ووٹ مانگنے آ جاتے ہیں۔ "اس دفعہ انشاءاللہ کریں گے"۔ شہریوں سے ووٹ مانگنے پر ووٹرز فاروق ستار پر گرم۔
انعم خان نے ٹویٹ کیا : وقت آگیا ہے کہ کراچی کے ووٹرز منزل نہیں رہنما جیسے نعروں کے بجائے ایم کیو ایم اور پی پی پی کے انتخابی امیدواروں سے پوچھیں کہ آخر آج تک کراچی میں کوڑے کے ڈھیر ، لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت جیسے بنیادی مسائل کا سدباب کیوں نہیں ہو سکا؟
شیری سید نے کہا : کراچی کے علاقے کھارادر میں ایم کیو ایم کے لیڈر فاروق ستار کو عوام نے گھیر لیا اور کہا کہ تم لوگ25 سال سے گن پوائنٹ پر قربانی کی کھالیں چھین رہے ہو۔
اسامہ مقبول کا کہنا ہے : اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور اِنّا بطش ربک لشدید کی تفسیر دیکھیں جب لوگوں نے کراچی میں خوف کی علامت فاروق ستار کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرکے سوال پوچھے۔
قمر رانا نے ٹویٹ کیا : صرف یہ پوچھنا ہی کافی نہیں کہ 5 سال کہاں تھے بلکہ فاروق ستار کو پورے حلقے میں گھسیٹنا چاہئیے تھا۔
کامران عمر خاصخیلی نے کہا : 25 سال سے اسلحے کے زور پر کھالیں چھین رہے ہو ،اب ووٹ مانگنے آ گئے ؟
علی غوری نے ٹویٹ کیا : لوگوں نے آئینہ دکھا دیا ہے کہ اب کام کرو گے تو ووٹ ملے گا۔
اقرا بخاری کاکہنا ہے : ایم کیو ایم کے دور میں صرف جانوروں کی ہی نہیں بلکہ بےگناہ زندہ انسانوں کی بھی کھالیں اتاری گئیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں