Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فون پر دھوکا دے کر اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے والا گروہ سرگرم

گوجرانوالہ:  ٹیلی فون پر دھوکا دہی کے ذریعے معلومات حاصل کرکے بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے والا گروپ گوجرانوالہ میں سرگرم ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی پور چٹھہ کے رہائشی کے اکاؤنٹ سے جعل ساز گروہ نے دھوکا دہی کے ذریعے 4 لاکھ روپے نکال لیے جس پر عوام سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین کے مطابق شہباز نامی اکاؤنٹ ہولڈر کو لینڈ لائن نمبر سے فون کال موصول ہوئی،جس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کے بہانے معلومات لی گئیں۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ فون بند ہونے کے بعد شہباز کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ روپے کی کٹوتی ہو گئی۔ متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کے لیے پولیس کو درخواست د ے دی ہے ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں ایسے 20سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: