نیب ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرا عظم نے نیب عدالت اسلام آباد میں ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لندن فلیٹ ریفرنس کا فیصلہ 7 روز کے لیے موخر کردیا جائے۔اس موقع پر نواز شریف کے وکیل نے بیگم کلثوم نواز کی تازہ طبی رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی ہے۔ جس میں نواز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انہیں پاکستان واپس آ کر پیش ہونے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ لہٰذا کیس کا فیصلہ موخر کیا جائے۔قبل ازیں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کل جمعہ کے روز کو سنایا جائے گا۔