بصرہ میں کرفیو کا اعلان
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
بغداد ... عراقی افواج نے بصرہ میں کرفیو لگادیا۔ عراق کے جنوبی علاقوں میں معاشی مسائل پر عوام کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ مظاہرین نے بصرہ کے الطویسہ علاقے میں بدر ملیشیا کے ماتحت دفاتر میں آگ لگادی۔ دیگر کربلا صوبے کے ہیڈکوارٹر میں گھس گئے۔ عراقی فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس استعمال کی۔