ریاض.... لیبیا کے شہرہ آفاق مجاہد آزادی عمر المختار کا اکلوتا بیٹا بن غازی شہر کے الحدائق علاقے میں واقع اپنے گھر میں 97برس کی عمر میں وفات پاگئے۔ وہ الحاج کے نام سے مشہور تھے۔ وہ 1921ءمیں العویلیہ کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ عمر المختار نے 20برس تک لیبیا پر قابض اطالوی حکام کے خلاف جنگ آزادی میں حصہ لیا تھا۔ آخر میں اطالوی حکام نے گرفتار کرکے انہیں موت کی سزا دیدی تھی۔ انکا بیٹا محمد عمر المختار کافی عرصے سے بیمار تھے۔ بیرون ملک بھی علاج کراتے رہے۔ آخری بار متحدہ عرب امارات میں 3ماہ تک علاج کرایا تھا۔